• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیشنل سروسز کو اجاگر کرنے کیلئے روڈ میپ بنایا جائے، ناہید میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن نے کہا ہے کہ پروفیشنل سروسز کو جن میں فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے  کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ، آرکیٹیکٹ، قانون، طب اور خدمات کے دیگر شعبوں کو پروفیشنل سروسز اینڈ انڈسٹری کے طور پر اجاگر کرنے اور آگاہی دینے کیلئے روڈ میپ بنایا جائے، اس مقصد کےلئے رہنما کتاب تیار کریں جس میں ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جائے جہاں آؤٹ سورس سینٹرز کی واضح گنجائش موجود ہے۔ کتاب میں ملک میں موجود ٹیلنٹ پول کے بارے میں معلومات اور کوڈ آف کنڈکٹ بھی دیا جائے تاکہ ان تمام معلومات کی روشنی میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے پالیسی لی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائڈ اکاؤنٹس کے وفد کے ساتھ اپنے دفتر میں اجلاس کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ سجیل اسلم کر رہے تھے۔ وفد نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ فلپائن میں پروفیشنل سروسز سے خطیر ریونیو حاصل کیا جا رہا ہے اور وہاں کال سینٹرز کی باقاعدہ وزارت قائم کی گئی ہے۔ اس طرح پولینڈ میں تعلیم یافتہ نوجوان پروفیشنلز کے لئے کال سینٹرز میں روزگار کے اتنے زیادہ مواقع ہیں کہ وہاں آبادی کی تعداد سے زیادہ روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ وفد نے کہا کہ پاکستان مین فنانس اور اکاؤنٹنگ کے شعبوں میں پروفیشنل سروسز آوٹ سورس سینٹرز کی بڑی گنجائش موجود ہے، یہاں 18 ہزار سے زائد رجسٹرڈ پروفیشنل اکاؤنٹنٹ موجود ہیں جبکہ 7 ہزار زیر تعلیم ہیں۔ پاکستان کی آبادی کا 55 فیصد 24 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اس طرح یہاں پروفیشنل سروسز آوٹ سورس سینٹرز کے کاروبار کے فروغ کے امکانات روشن ہیں جن سے روزگار اور ریونیو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین