• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک واٹر ایکسپوشروع،پہلے دن ایک کروڑ روپے کے سودے طے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین روزہ پاک واٹر ایکسپو کاایکسپو سینٹر کراچی میں آغازہو گیا ہے ۔وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے ایکسپو کا افتتاح کیا۔ایکسپو کے پہلے دن ایک کروڑ روپے کے سودے طے پا گئے۔ ایکسپو میں چین، تائیوان اور ترکی سے بھی کمپنیاں اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر کے فور پروجیکٹ ڈاکٹر سلیم بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد وزیر بلدیات سندھ نے نمائش میں اسٹالز پر موجود جدید مشینری دیکھی اور شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام خان شورو نے کہا کہ منرل واٹر کے نام پر پانی بیچنے والی بہت سی کمپنیاں غیر رجسٹرڈ ہیں۔ تمام کمپنیوں کے لیے ایس او پی بنا کر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے کھارے پانی کو میٹھابنانے کے منصوبوں پر جانا پڑے گا۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے تعاون کی پیش کش سے متعلق سوال کے جواب میں جام خان شورو نے کہا کہ وہ پہلے ان سے شہر کی صفائی کے لیے جاری 100روزہ مہم میں تعاون حاصل کریں گے۔ اس کے بعد پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھی مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر پرائم ایونٹ مینجمنٹ کامران عباسی نے بتایا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا دوسرا ایکسپو ہے جو صرف۔ ایکسپو میں ملکی اور غیر ملکی 35 سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات اور مشینری متعارف کرائیں گی۔ 
تازہ ترین