• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھر نے رپورٹ پیش کردی، شکست کے ذمہ دار بیٹسمین نہیںبولرز ہیں

اکراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نےدورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں شکست کی رپورٹ دے دی ہے ۔ جس میں شکست کا ذمے دار بولرزکو قرار دیا گیا ہے۔منگل کو لاہور میںصحافیوں سے بات میں چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔شہریارخان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹیم کی بہتری کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کریں، بورڈ ان کا ساتھ دے گا۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ دورہ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد کوچ مکی آرتھر 25 رکنی تربیتی کیمپ کا بھی انعقاد کریں گے، جس میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا سیکورٹی وفد رواں ماہ پاکستان آئے گا، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے فیکا سے بات کرکے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد 25 بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کر کے ان کا کیمپ لگائیں گے جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سرمایہ ہوں گے۔مکی آرتھر ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ بھی دیکھیں گے ۔چیئرمین پی سی بی شہریانےکہاکہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے پلیئرز ایسوسی ایشن سے بات کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی یا عدالت میں جائیں گے۔شہریار خان کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بولروں سےآسٹریلیا سے جس کارکردگی کی توقع تھی۔ انہوں نے اس طرح سے پرفارم نہیں کیا۔واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ کے علاوہ وہاب ریاض اور محمد عامر بری طرح ناکام رہے۔پی سی بی چیئرمین کے مطابق مکی آرتھر پاکستان سپر لیگ کے بعد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کریں گے، جب کہ وہ پی ایس ایل کی تمام میچز کی بھی نگرانی کریں گے جبکہ وہاں سے بھی ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا۔شہریار خان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی سیکیورٹی ٹیم نے دورہ پاکستان کی ابھی تک حتمی منظوری نہیں دی، ان کی سیکورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آئے گی۔سلمان بٹ کی حالیہ بہتر پرفارمنس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔جب کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے لیے پلیئرز ایسوسی ایشن سے بات کی جائے گی۔
تازہ ترین