• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبیر خان کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے باسط علی کی جگہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر کبیر خان کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شہریار خان نے جنگ کو بتایا ہے کہ کبیر خان سے بدھ کو میٹنگ کروں گا۔وہ حبیب بینک کے بھی کوچ ہیں اس لئے ان سے ان کی دستیابی مانگی جائے گی۔شاہد انور کو بیٹنگ کوچ اور اقبال امام کو فیلڈنگ کوچ بنانے کی تجویز ہے۔شہریار خان نے کہا کہ ابھی باسط علی کو کوئی ذمے داری نہیں دی گئی۔پی سی بی ان کے حولے سے پرانے موقف پر قائم ہے۔
تازہ ترین