• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی کی دونوں ٹیموں نے کا میابی حاصل کرلی۔پنڈی اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس نےلاہور وائٹس کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔کے آر ایل اسٹیڈیم میں کراچی بلیوز نے لاہور بلیوز کے خلاف ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت دس رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔کراچی وائٹس کے خلاف لاہور وائٹس نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر150رنز بنائے۔ انور علی نے33رنز دے کر تین اور تابش خان نے دو وکٹ حاصل کئے۔کراچی کے اکبر رحمن نے43رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سعد علی نے41ناٹ آوٹ رنز بنائے۔انور علی20رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔کراچی بلیوز کے خلاف لاہور نےلاہور نے 8وکٹ پر218رنز بنائے۔کامران اکمل نے47رنز بنائے۔سعد نسیم نے40رنز اسکور کئے۔سہیل خان نے34رنز دے کر چار وکٹ محمد اصغر نے47رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور نے133گیندوں پر113ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ان کی اننگز میں دس چوکے شامل تھے۔فضل سبحان نے42رنز بنائے۔دیگر میچوں میںاسلام آباد نے پشاور ریجن کو 110رنز سے شکست دے دی۔مرغزار اسلام آباد میںفاٹا نے پنڈی ریجن کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔فاٹا کےحسین طلعت نے123بنائے۔انہوں نے 139 گیندوں کا سامنا کیا۔
تازہ ترین