• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارم اپ میچ، پاکستانی بیٹسمین چل گئے،آسٹریلیا الیون کو ناکامی کا سامنا

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ہونے والے پریکٹس میچ  میں پاکستانی  بیٹسمین چل پڑے جن کی عمدہ کار کردگی کی مدد سے پاکستان نےنوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 196رنز سےشکست دے دی۔ٹیسٹ سیریز میں ناکام رہنے والے بابر اعظم نے 98رنز کی اننگز کھیلی۔کمزور بولنگ اٹیک کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن اپ نے بڑ ا اسکور بنادیا۔ بابر اعظم 2 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے، انہوں نے 113 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی اننگز کھیلی.منگل کوایلن بارڈر فیلڈ برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔ اوپنر اسد شفیق 4 رنز بنا سکے، بائیں ہاتھ کے اوپنرشرجیل خان نے62رنز اسکور کئے۔ شعیب ملک 49 رنز بنائے، عمر اکمل نے54رنز کی اننگز کھیلی۔ ہنری تھارنٹن اور کیمرون گرین نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا الیون 138 رنز پرآوٹ  ہو گئی۔وکٹ کیپر بیٹسمین جوش انگلیز 70 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں آئوٹ کیا۔
تازہ ترین