• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوں،اینڈی مرے

لندن( اے ایف پی)برطانوی ٹینس پلیئر اینڈی مرے نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپن کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوں ۔ عالمی نمبر ایک مرےکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلین اوپن کے حوالے سے ذہن بالکل تیار ہے ۔ ذہن میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ۔ آسٹریلین اوپن میں جیت کیلئے پر عزم ہوں۔ 29 سالہ مرے نے مزید کہا کہ 2016 میں ملنے والے اعزازت کا دفاع کروں گا ۔ ان فتوحات پر مجھے کئی لوگوں نے  مبارکباد دی مگر اسپورٹس کی دو بڑی شخصیات ا ایلکس فرگوسن اور جوز مرینو کی مبارکباد نے مجھے بہت حوصلہ دیا ۔ واضح رہے کہ اینڈی مرے کا سال کا آغاز اتنا اچھا نہیں رہا ۔ انہیں گزشتہ دنوں قطر اوپن میں جوکوچ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
تازہ ترین