• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی اوپن:وزنیاکی اوربوشارٹ کی فتوحات کا سلسلہ جاری

کراچی ( اسپورٹس  ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری سڈنی انٹرنیشنل میں سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں کیرولین وزنائیکی، اناستاسیا پاؤلیچنکوا اور یوجینی بوشارٹ اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سڈنی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ اینجلیک کربر، ڈومینیکا سبلکوا ،سوتیلانا کزنٹسوا اور روبرٹا ونسی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی یولیا پیوٹنٹسوا کواسٹریٹ سیٹس میں 6-0،7-5سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
تازہ ترین