• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سنیئر کھلاڑیوں کا تر بیتی کیمپ کسٹمز ہاکی اکیڈمی گرائونڈ پر جاری ہے ،پیر کو کسٹمز اسپورٹس کلب کے سکریٹری کامل حسین نے کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں اس کھیل کی ترقی کے لئے کے ایچ اے کے موجودہ عہدے داروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں،انہوں نے کے ایچ اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین نے ان کی جانب سے تعاون کو خوش آئند قرار دیا، کیمپ میں کے ایچ اے کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کھلاڑیوں کی کار کردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین