• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں ،سرفراز علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا ہے کہ تعلیمیی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں کیونکہ صحت مند طالب علم ہی ملک کا بہترین سرمایہ ثابت ہوتا ہے، اس خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیرایجو کیشن کمیشن زون (جی) فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کراچی کے 16 اسٹار فٹ بال گرائونڈ ہونے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آئی او بی ایم نے سرسید یونیورسٹی کو پینلٹی شوٹ پر 4-3 سے شکست دیدی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت پر 2-2 سے برابر رہا جس پر ریفریز نے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹیز دیں۔ دیگر میچوں میں پمسٹ نے ڈائو یونیورسٹی کو پینلٹی ککس پر 5-4 سے، اقراء یونیورسٹی نے سندھ مدرستہ الاسلام کو5-1 سے اور آغا خان یونیورسٹی نے دائود یونیورسٹی کو 3-1 سے شکست دی۔
تازہ ترین