• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس، سارہ منصور نے تجربہ کار شاہدہ فاروق کو شکست سے دوچار کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سارہ منصور، سارہ محبوب، ماہین آفتاب اور مہک کھوکھر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبح نو لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران مکسڈ ڈبلز کیٹیگری بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کوارٹرفائنلز مقابلوں کے لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجربہ کار شاہدہ فاروق کو 6-0, 6-0 سے شکست دی جبکہ دیگر مقابلوں میں سارہ محبوب نے خنشا بابر کو، ماہین آفتاب نے ایشا جواد اور مہک کھوکھر نے شمزہ طاہر کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ گرلز جونیئرزانڈر 18 کے کوارٹر فائنل میں ندا اکرام اور یشا عتیق نے کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین