• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات کی منظوری کیلئے 17جنوری سے تحریک شروع کی جائیگی،سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسو سی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر  فیروزالدین صدیقی کی زیرِ صدر ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارتِ تعلیم حکومتِ سندھ کی جانب سے کالج اساتذہ کے مسائل کے حل ،پروموشن میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی تحریک کا آغاز 17جنوری کو کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے ہوگا ، جس کے بعد 24جنوری کو حیدرآباد، 31جنوری کو سکھر میں جنرل باڈی اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جس کے بعد 7فروری کو کراچی میں سندھ بھر کے کالج اساتذہ جنرل باڈی کا اجلاس ہو گا۔
تازہ ترین