• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو سنڈیکیٹ کا اجلاس، بعد از ریٹائر منٹ پی ایچ ڈی الاؤنس کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی جامعہ اردو کی سنڈیکیٹ کا 33واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرسلیمان ڈی محمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سنڈیکیٹ کے نمائندے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین، پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،انچارج ڈین کلیہ اسلامی تعلیمات ڈاکٹر عبدالغفور، انچارج ڈین کلیہ تعلیمات ڈاکٹر اشرف خرم، انچارج ڈین کلیہ فارمیسی ڈاکٹرعارفہ اکرام، ڈاکٹر اسماعیل موسیٰ،ڈاکٹر محمد علی ویرسانی،انجمن ترقی اردو کے پروفیسر ڈاکٹر سحر انصاری، ٹریژرار دانش احسان، ناظم امتحانات غیاث الدین موجود تھے۔ اجلاس میں سنڈیکیٹ کے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی معمولی ترامیم کے ساتھ توثیق کی گئی۔ اجلاس میں مالیاتی کمیٹی کی سفارشات کی بعض تصحیحات کے ساتھ منظوری دی گئی اور شعبہ جات کے صدور اور انچارجز کی منظوری وتوثیق کی گئی۔اجلاس میں گریجوئیٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کے32اور33ویں اجلاس میں تفویض کردہ13ایم فل.32ایم ایس اور9پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کی توثیق کی گئی اور اردلی الاؤنس اور بعد از ریٹائر منٹ پی ایچ ڈی الاؤنس کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ ہارڈ شپ کیسز اورسلیکشن بورڈ کے انعقاد کے لئے متفقہ قرارداد منظور کرکے سینیٹ کو سفارش کی گئی۔
تازہ ترین