• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم فلم’ 48آورز ٹو لیو‘کارنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس میں تھرل سے بھرپورہولی وڈ کرائم فلم 48آورز ٹو لیو کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔لاس اینجلس کے ٹی سی ایل تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے جلوے بکھیرے۔بینی بوم کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بہن کے قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے نکل پڑتا ہے لیکن ایک انتقامی کھیل میں بری طرح پھنس جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اداکار ٹومی فلینیگن ،کوڈی لونگو،ڈینیل سیور،میڈیسن آئس مین،ٹینا گِرم اور جیڈ ٹیلر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔گریگری رومن اینڈرسن کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 13جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین