• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی کامیڈی ایڈونچر فلم ’کارز3‘کانیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہورِ زمانہ ہولی وڈ اینیمیٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز’کارز‘کی تیسری کڑی ’کارز3‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکاربرائن فِی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس تھری ڈی فلم کی کہانی لائیٹنگ میکوئن نامی ایسی لیجنڈ ریسنگ کار کے گِرد گھوم رہی ہے جو اچانک ہی اس کے اسپورٹس سے الگ کر دیا جاتا ہے۔ لائینٹنگ میکوئن کو ورلڈ ریسنگ میں اپنی جگہ دوبارہ بنانے کیلئے جدید دور کی تکنیک حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے تا کہ وہ جدید اور تیز ترین کاروں کی دوڑمیں اپنی سبقت برقرار رکھ سکے۔ریسنگ کے دوران جیتی جاگتی کاروں کے درمیان دلچسپ واقعات پر مبنی اس فلم کو کیون ریحر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ ادکار اون وِلسن ،لیری گائے، بونی ہنٹ اورچیک میرین کی آوازوں میں ریکار دکئے گئے ہیں۔ والٹ ڈزنی اینیمیشن اور پکسر اینیمیشن کی تیار کردہ بولتی اور لڑتی جھگڑتی ریسنگ گاڑیوں کے دلچسپ کرداروں پر مبنی یہ ایڈونچر کامیڈی فلم والٹ ڈزنی اور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 16جون کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین