• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ ڈئٹرائٹ آٹو شو:جدید ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیاں پیش

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں سالانہ آٹو شو کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی ڈیٹرائٹ آٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے درجنوں ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرررہی ہیں۔ ورچوئل ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی گنا مزید دلکش انداز میں نت نئی گاڑیوں کی رونمائی سے سجایہ رنگا رنگ موٹر شو کئی ر وز تک جاری رہنے کے بعد22جنوری کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔
تازہ ترین