• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی باشندے کا برف والے ڈبے میں129منٹ رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانے کا سوچنا بھی کچھ لوگوں پر کپکپی طاری کردیتا ہے لیکن جب بات ہو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی توکچھ خطروں کے کھلاڑی فوراًتیار ہوجاتے ہیں۔ چین کے وسطی صوبے ہنان کے علاقے ژہانگ جیاجی میں واقع دنیا کے بلند اور طویل گلاس برج پر ایک خون جماد ینے والے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں58 اور60سال کے دو مقامی باشندوں شین کیسائی اور جن سونگہاؤنے حصہ لیا۔خون جما دینے والے اس مقابلے میں دونوں شرکاء کو برف سے بھرے ایک ڈبے میں سب سے طویل وقت تک بیٹھے رہنا تھا۔مقابلے کے 123ویں منٹ میں جن سونگہاؤہمت ہار کر اْٹھ کھڑے ہوئے جبکہ شین کیسائی نے129منٹ تک ڈبے میں بیٹھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
تازہ ترین