• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانس کی عمر مختصر ،محبت لازوال ہے، ریتک روشن

ممبئی (ایجنسیاں) اداکار ریتک روشن کا کہنا ہے کہ رومانس کی عمر مختصر ہوتی ہے تاہم محبت لازوال ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک تازہ انٹرویو میں رومانس یا دل لگی کو ایک سراب قرار دیتے ہوئے اداکار ریتک روشن نے کہا کہ رومانس کچھ وقت کے لئے برقرار رہتا ہے لیکن محبت ساری زندگی پر چھا جاتی ہے اور قائم رہتی ہے۔43سالہ اداکار نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک محبت اندھی نہیں ہوتی البتہ رومانس اندھا ضرورہوتا ہے اور بہت خطرناک بھی ہوتا ہے کیونکہ اس کا شکار ہو کر آپ کو وہ چیزیں نظر آنے اور سنائی دینے لگتی ہیں جو حقیقت میں موجود ہی نہیں ہوتیں۔
تازہ ترین