• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی پنجابی فلم ’ اُچا در فقیر دا ‘کی شوٹنگ کا آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہدایتکار سلیم قاضی کی ہدایات میں بننے والی نئی پنجابی فلم ’اُچا در فیقر دا‘ کی شوٹنگ کا آغاز لاہور کے اسٹوڈیوز میں ہوگیا ۔ ابتدائی طور پر بعض مناظر اور ایک گانا فلمبند کیا گیا ہے یہ بات سلیم قاضی نے یہاں خصوصی ملاقات بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلم میں نوررانا اور اداکارہ سحر ملک مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ فلم مارچ تک مکمل کرکے اپریل میں عام نمائش کے لیے پیش کردی جائے ۔ اُ چا در فقیر دا کی موسیقی موسیقار امانت علی کی مرتب کردہ ہے۔ دیگر فنکاروں میں لائبہ خان، راشد محمود ، سکندر خان، اور سلطان بھی شامل ہیں ۔ فلمسازوں میں رانا افضل رسول اور رانا زوہیب شامل ہیں۔
تازہ ترین