• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار وہدایتکار ببرک شاہ اب پشتو فلموں کی ہدایات کیلئے پرعزم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) معروف اداکار وہدایتکار ببرک شاہ اپنی پہلی اردو فلم مولا دے میں ہدایت کار کی حیثیت سے کامیابی کے بعد اب پشتو فلموں کی ہدایات کے لیے پرعزم ہیں اور ان دنوں ببرک شاہ اپنے ذاتی پروڈکشن کی فلم کے ساتھ دیگر فلمسازوں سے بھی ان کی فلموں کی ہدایات کے لیے معاہدے کر رہے ہیں۔ ببرک شاہ کا کہنا ہے کہ میری ترجیح ہمیشہ اچھی فلم رہی ہے ، کسی بھی زبان میں ہو، اردو اور پنجابی فلموں کے بعد اب پشتو فلمیں فلم انڈسڑی اور اس سے وابستہ لوگوں کو معاشی تحفظ فراہم کرنے کا موثر ذریعہ ہیں۔ معلوم ہواہے کہ ببرک شاہ کی ہدایات میں ان کی نئی فلم کا جلد آغاز ہونے والا ہے۔
تازہ ترین