• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ اور شاہ رخ کی فلم’رئیس‘کے گانے’ظالما‘کی انٹرنیٹ پر دھوم

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اورشاہ رخ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور نئی بولی وڈ فلم ’رئیس‘کے گانے’ظالما‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کو اب تک سوشل میڈیا پر دو کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لیا ہے اور اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔’او ظالما‘کے بول پر مبنی یہ گانااریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کو امیتابھٹاچاریہ نے ترتیب دیا ہے۔اس فلم میں ماہرہ خان پہلی بار بولی وڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ نواز الدین صدیقی بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔راہل ڈھولاکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی عبد الطیف نامی ڈان کے زندگی پر بنائی گئی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ،ماہرہ اور نوازالدین صدیقی کے علاوہ محمد ذیشان ایوب،روپندر نگرا،آریا بابر،گووندنمدیو اور انیل منگے بھی شامل ہیں۔واضح رہے یہ فلم رواں سال25جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین