• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی تھرلر فلم’لیِوبائے نائٹ‘کالاس اینجلس میں پریمیئر

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی و ڈ کے صفِ اول کے اداکار بین ایفلک کی ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’لیِوبائے نائٹ‘کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر شو کو چاند لگا دئیے۔ اس سنسنی خیز فلم کی ہدایتکاراور رائٹر بھی بین ایفلک خود ہیں اور مرکزی کردار میں بھی جلوۂ گر ہونگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس کوپر، ایلی فیننگ، برینڈن گلیسن،کرس میسینا، سیئنا ملراور زائی سیلڈانا شامل ہیں۔لیونارڈو ڈی کیپریو، بین ایفلک اورجینیفر ٹوڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بنی اس فلم کی کہانی 1920 سے 1930 کے درمیانے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب جرائم کی دنیا کے ایک ایسے ڈرگ ڈیلراور گینگسٹر نے پولیس کی نیندیں اُڑائی ہوئی تھیں یہ گینگسٹر نہایت منظم انداز میں غیر قانونی کام کرتا اور ڈرگس کی لین دین کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے قدموں کے نشان تک نہ چھوڑتااور رات کے اندھیروں میں غائب ہو جاتا۔کرائم، ایکشن، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم وارنر بروس پکچرس کے تحت 13جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین