• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا : گلہری اسٹور سے چاکلیٹ بار چُرا کر بھاگ نکلی

مانیٹریال (مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو آپ نے دنیا بھر میں چوری کی کئی وارداتیں دیکھی ہونگی لیکن کینیڈا کے ایک اسٹور میں چوری کی ایسی انوکھی واردات دیکھی گئی جس میں چور پیسے چرانے کی بجائے چاکلیٹس لے اڑا۔جی ہاں،یہ دلچسپ منظر اس وقت کیمرے میں قید کرلیا گیا جب چاکلیٹ کھانے کی شوقین ایک ننھی گلہری چوری چپھے اسٹور میں داخل ہوئی اور ریک سے چاکلیٹ بار اٹھا کر بھاگ نکلی۔یہ انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے شائقین دیکھ کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین