• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں ریل کی پٹری پر آباد دنیا کا انوکھا ترین بازار

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں ریلوے ٹریک کے ارد گرد تو سینکڑوں بازار اور رہائشی عمارتیں آباد ہیں لیکن تھائی لینڈ میں تو ایک بازارعین ریلوے کی پٹری پر لگایا جاتا ہے۔جی ہاں تھائی لینڈ کے صوبے سامٹ سونگکھرام میں واقع یہ دنیا یہ کا انوکھااور خطرناک ترین ترین بازار ایک ریلوے کی پٹری پر لگایا جاتا ہے ۔مئے کلانگ نامی اس مارکیٹ میں پھل ،سبزی،گوشت اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے جاتے ہیں اور ٹرین کی آمد سے پہلے سمیٹ لئے جاتے ہیں۔ٹرینوں کے جاتے ہی دکاندار اپنی اپنی اشیاء واپس جمع کر کے دوبارہ اس ہی جگہ پر اپنی دکان سجا لیتے ہیں اور کاروبار میں مصروف ہوجاتے ہیں۔بینکاک سے 50میل کی مسافت پر واقع اس منفردبازارکے دکانداروں کی خوش قسمتی یہ ہے کہ یہاں سے دن میں صرف چار ٹرینیں گزرتی ہیں اور انہیں صرف چار مرتبہ ہی اسٹالز ہٹانے کی زحمت کرنی پڑتی ہے۔گو کہ اس بازار کو دنیا کا خطرناک ترین بازار تصور کیا جاتا ہے لیکن یہ اسٹال مالکان نہایت پھرتی کے ساتھ یہ کام سر انجام دیتے ہیں ۔
تازہ ترین