• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ سیفٹی کے سخت قوانین عوام کے مفاد میں ہیں،ڈاکٹر ولی اللہ دل

ہالا(نامہ نگار) موٹر وے پولیس  کرپشن فری ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ روڈ سیفٹی کے سخت قوانین عوام کے مفاد میں ہیں۔ یہ بات  ڈی آئی جی موٹرے ساؤتھ زون ڈاکٹر ولی اللہ دل نے موٹر وے پولیس کی جانب سے بڑے کھانے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نےکہاکہ  گورنمنٹ ملازم عوام کےٹیکسسز اور عالمی قرضوں  سے تنخواہیں لیتے ہیں تاہم کرپشن کے ناسور نے اداروں کی اہمیت ختم کردی ہے ملک میں طبقاتی قانون رائج ہے غریب اور امیر کیلئے علیحدہ علیحدہ قانون ہے بکری چور پکڑاجاتا ہے اور کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والوں کو مراعات ملتی ہیں ولی اللہ نے کہاکہ ہائی ویز پر روز مرہ حادثات فطری نہیں بلکہ ناگہانی ہیں۔ غفلت لاپروائی، نشہ، نیند،  تیز رفتاری کے علاوہ خستہ حال سڑکیں ٹریفک کے جان لیوا  حادثات کو جنم دیتی ہیں۔ معاشرے میں تبدیلی کیلئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ نیشنل ہائی وے پر روزانۃ 50ہزار سے زائد گاڑیاں گزرتی ہیں ہائی وے کی زبوں حالی ختم کرنے کی ذمہ داری نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا کام ہے ولی اللہ دل نے کہاکہ موٹر وے پولیس کے افسران ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کریں خدمت کو شعار بنائیں نیشنل ہائی وے پر محفوظ سفر کویقینی بنانے پر موٹر وے پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے جس کا اعتراف اعلیٰ عدلیہ نے بھی کیا ہے ایس ایس پی غلام سرور بھیو،ڈی،ایس،پی غلام مصطفیٰ بلوچ،نوشاد علی عجیب زرداری اور دیگر نے کہاکہ موٹر وے پولیس کے اقدامات کے باعث  ہائی  وےکرائم اورحادثات میں نمایاں کمی آئی ہے غلام مصطفیٰ بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران  700سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں   جرمانہ وصولی،   310فینسی نمبر پلیٹیں،140لاؤڈ اسپکیرز70منوعہ لائیٹس  85ویگنوں کی ایکسٹرا سیٹیں 40فلیشر لائیٹس30سے زائد گیس سلنڈرضبط کرنے کے علاوہ  تین لاکھ روپے سے زائد مسافروں سے لئا اضافی کرایہ واپس کرایا گیاہے۔
تازہ ترین