• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے صدر فیاض خمیسانی ا یڈ وو کیٹ کا ا غوا

خیرپور (بیورو رپورٹ ) نامعلوم گاڑی میں سوار افراد سندھ یونائٹیڈ پارٹی ضلع خیرپور کے صدر فیاض حسین خمیسانی کو بازار جاتے ہوئے راستے سے اٹھا کر لے گئے فیاض خمیسانی کے بھائی امداد خمیسانی کے مطابق فیاض خمیسانی گھر سے بازار جانے کے لیے نکلے تھے کہ پنج گلہ چوک پر نامعلوم افراد نے اس کو یر غمال بنا کر گاڑی میں بٹھایا اور اپنے ہمراہ لے گئے امداد خمیسانی کا کہنا تھا کہ و ہ بھائی کی بازیابی کے لیے وہ قانونی جدو جہد کریں گے دریں اثناء فیاض خمیسانی کو ا غوا کرنے کے خلاف خیرپور کے وکلاء نے منگل کو مکمل ہڑتال کی وکلاء کی ہڑتال کے باعث مقدما ت نہیں چلے جبکہ عدالتی کام متاثر ہو ا ۔
تازہ ترین