• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور ساکرو: شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

میرپورساکرو (نامہ نگار) شہید ذوالفقار بھٹو کی 89 سالگرہ کی تقریب ٹاؤن کمیٹی  میرپورساکرو کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ سینیٹر سسی پلیجو نے کیک کاٹا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے میرپورساکرو کی ساحلی پٹی بھی ترقی کرے گی۔ میری کوشش ہوگی کہ ضلع ٹھٹھہ ترقی کرے لوگوں کو روزگار ملے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی کوششوں اور دوستی کی بدولت سی پیک منصوبہ ملاہے بہت سارے منصوبے ایسے ہیں جن پر آہستہ آہستہ عمل ہو رہا ہے۔
تازہ ترین