• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص:اینٹی کرپشن کا بلڈنگ آفس پرچھاپہ،تین افراد زیر حراست

میرپورخاص(نامہ نگار) انسداد رشوت ستانی پولیس کا بلڈنگ آفس پر چھاپہ،ریٹائرڈ ملازم سمیت  تین کلرک کوحراست میں لے لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد رشوت ستانی کی ایک ٹیم نے صوبائی محکمہ بلڈنگ میرپورخاص آفس پر چھاپہ مار کر  30ہزار روپےرشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ایک ریٹائرڈ ملازم سمیت تین  کلرک کو مبینہ طور پر حراست  میں لے لیا۔رابطہ کرنے پر اینٹی کرپشن پولیس نے بتایا کہ ایک ٹھیکیدار کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی کر کے رشوت کے طور پر وصول کئے جانے والے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے کروڑوں روپے کے ٹھیکے رشوت لے کر من پسند افراد کو دینے اور مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کروڑوں روپے کے مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی شکایت پر اینٹی کرپشن پولیس ، محکمہ بلڈنگ آفس پراس سے قبل بھی متعد دمرتبہ چھاپے مار کرریکارڈ لے جاچکی ہے لیکن تاحال اس کے نتائج منظر عام پر نہیں آسکے۔
تازہ ترین