• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آج کے کمپیوٹرائزڈ دور میں ہر کالم پر فوراً ردعمل موصول ہوتا ہے ’’ڈسکس جنگ‘‘ دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالم پر کچھ قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔یہ فیڈ بیک www.jang.com.pkکے کالموں پر موصول ہوتا ہے۔(ادارہ)

(10جنوری2017)سی پیک، بلوچستان اور عربستان
سلیم صافی
٭سلیم صافی صاحب ہر عروج کو زوال آتا ہے ۔ایک دور تھا جب سابق صدر پرویز مشرف پاکستان کی ایک طاقتور ترین شخصیت تھے اور آج وہی طاقتور انسان خاموشی سے اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔(شفقت بٹ)
٭ارشاد باری تعالیٰ کے مطابق اچھے برے دن آتے جاتے رہتے ہیں آج میاں نواز شریف صاحب جو ایک مرتبہ پھر ملک کے اعلیٰ منصب پر فائز ہیں ایک وقت تھا جب یہ بھی جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے اورجو آمر اس وقت حکومت کر رہا تھا اسے آج کوئی پوچھنے والا نہیں۔( حمزہ حیدر، کراچی)
٭جناب ! جب اس ملک میں مناسب روزگار کے امواقع پیدا نہیں ہوں گے تو پاکستانی خلیجی یا وسطی ایشیائی ممالک میں روزگار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو ں گے۔ ( محمد صمد)
٭جناب! خلیجی ممالک میں پاکستانی مزدور طبقہقابلِ فخر ہے کہ وہ جفا کشی سے کماتا ہے،وطن کو زرمبادلہ بھیجتا ہے اور اپنے گھر والوں کی کفالت کرتا ہے۔(آمنہ بلال، لاہور)
٭جناب !آپ نے تصویر کا ایک روخ دیکھا ہے آج تمام خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد بہت اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے اور کثیر تعداد میں پیسہ کما کر پاکستان میں بھیج رہی ہے۔(تابش رضا)
٭میرے محترم ! ایسا ہی ہے پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالامال ہے مگر کرپشن اور بدعنوانیوں کی وجہ سے ہمارا کوئی بھی توانائی کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔(عمرفاروق، کراچی )
٭سلیم صافی صاحب خدا کا شکر ہے کہ بلوچستان میں اس وقت امن و امان کی صورتحال بہت اچھی ہے اور اس کا سہرا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سر جاتا ہے جو بلوچستان میں امن قائم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔(کشور مبین )
٭میرا خیال ہے کہ موجودہ حکومتکوچاہئے کہ بلوچستان میں بنیادی انفراسٹریکچر پر بھی مربوط حکمت عملی بنائے اس سے اہل بلوچستان کی محرومیوں کا مزید ازالہ کیا جا سکتا ہے۔(گلفام بٹ،گوجرانوالہ)
٭درست فرمایا خضدار سمیت بلوچستان بھر میں تعلیم اور بنیادی صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے ۔آج وفاقی دارالحکومت کا سکول بھی یہاں کی بہترین تعلیمی درسگاہوں سے کہیں بہتر ہے۔(شگفتہ منہاس)
٭جناب!بلوچستان میں خوشحالی کا عمل بہت تیزی سے جاری ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب بلوچستان دنیا بھر میں ایک منفرد مقام حاصل کر لے گا لہٰذا گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔( بشیراحمد، شیخوپورہ)



.
تازہ ترین