• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بچوں سے مشقت لینا کسی مہذب معاشرے کو ہرگز زیب نہیں دیتا۔ معاشی بدحالی، سہولیات سے محرومی، استحصال، بے روزگاری، غربت اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم جیسے مسائل کے باعث بچوں کو زیور تعلیم سے دور رکھ کر ان سے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ جبری مشقت کو ہمارا معاشرہ معیوب نہیں سمجھتا۔ جابجا معصوم پھول سے بچے کتابوں کی بجائے ہاتھوں میں جھاڑو لئے دکھائی دیتے ہیں۔ روز بروز بڑھتی غربت، بے روزگاری، مہنگائی نے غریب بچوں کو اسکولوں سے اتنا دور کر دیا ہے کہ ان کے لئے تعلیم ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ غریب مفلوک الحال خاندان اپنے پیٹ کی آگ بجھائیں یا تعلیم کے بھاری بھرکم اخراجات برداشت کریں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور معاشرے کو مل کر اس کا تدارک کرنا چاہئے۔
(اعجاز حسین )
ra03009230033@gmail.com
تازہ ترین