• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بی ایریا،سرکاری اسکول نجی پارٹی کو دینے کیخلاف طالبات کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومیائے گئے سرکاری عزیز نیشنل اسکول کی عمارت نجی پارٹی کےحوالے کرنے کے خلاف اسکول کی طالبات میدان میںآگئیں اور منگل کو اسکول کی سیکڑوںطالبات نے تدریسی عمل معطل کرکے سخت احتجاج کیا، نعرے لگائے اور صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کو ایک نجی ٹرسٹکے حوالے کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ طالبات کا کہنا تھاکہ وہ فیڈرل بی ایریا بلاک 12 سے ملحق کچی آبادی سے تمام تر مشکلات کے باوجود حصول تعلیم کیلئے یہاںآئی ہیں تاہم حکومت ان پر تعلیم کے دروازے بند کررہی ہے۔ طالبات نے صوبائی محکمہ تعلیم کے رویئے کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ طالبات ہاتھوںمیںپلے کارڈز اور بینرز لئے ہوئے تھیں۔ دریں اثناءطالبات کے احتجاج کے دوران تعلیم بچائو ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں انیس الرحمٰن اور عبدالرحمٰن خان نے اسکول مینجمنٹکمیٹی (ایس ایم سی) کے اراکین اور یونین کمیٹی 28 کے چیئرمین محمدحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ رہنمائوں نے عدلیہ سے درخواست کی کہ عزیز نیشنل اسکول میں غریب گھرانوں کی تقریباً 500 طالبات زیر تعلیم ہیں، اگر یہ اسکول نجی ادارے کو دے دیا گیا تو علاقے میںکوئی دوسرا اسکول نہیںہے جس کے سبب طالبات تعلیم سے محروم ہوجائیں گی۔ انہوںنے بتایا کہ تقریباً 4 ایکڑ پر مشتمل اسکول کا پلاٹفلاحی ہے، اسکول 1972 میں اسے قومیا لیا گیا تھا اور پھر اس کی عمارت بھی سرکاری خرچ پر تعمیر کی گئی تھی۔ جنگ سے رابطہ کرنے پر سکریٹری اسکولز ایجوکیشن جمال مصطفیٰ سید نے کہا کہ اگر یہ ہمارے شعبہ قانون کی عدم دلچسپی یا نااہلی کے باعث ہوا ہے تو وہ اس کا ایکشن لیں گے، انھوں نے کہا کہ طالبات کو اس طرح بے دخل نہیں ہونے دیں گے میں اس کی رپورٹ طلب کر رہا ہوں اور جلد ہی اسکول کا دورہ بھی کروںگا ۔
تازہ ترین