• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ کی ازسرنوتعمیر پر کسی نےاعتماد میں نہیں لیا،چیئرمین بلدیہ شرقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی کے چیئرمین معید انور نے کہا ہےکہ یونیورسٹی روڈ کی ازسرنوتعمیر پر کسی نے انہیں اعتماد میںنہیں لیا منگل کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہاکہ میں چار دفعہ وزیربلدیات سے بات کرچکا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ یونیورسٹی روڈ اورطارق روڈ کا وزٹ کریں تاکہ ہمیں معلوم ہوسکے کہ پیڈسٹرین برج فٹ پاتھ اور دیگر سہولتیں کس طرح مہیا کی جارہی ہیں لیکن وزیر بلدیات سمیت پروجیکٹ ڈائریکٹر یا ان کے کسی افسر نے ان سے رابطہ نہیں کیا ۔
تازہ ترین