• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے کے الیکٹرک کے ذمہ ہیں واپسی یقینی بنائی جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے  نیپرا کو  دئے گئےجوابی خط میں  مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو شنگھائی الیکٹرک کے حوالے کر نے سے پہلے تمام تصفیہ طلب امور حل کیے جائیں، نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کے حق میں جو فیصلے دیئے جا چکے ہیں ان کے مطابق مختلف مدات میں اربوں روپے کی رقم کے الیکٹرک کے ذمہ واجب الادا ہیں اس کی واپسی یقینی بنائی جائے ۔شنگھائی الیکڑک کے ساتھ ہونے والا معاہدہ تمام تفصیلات کے ساتھ نیپرا اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے  کہا ہے کہ اضافی ملازمین کی مدمیں 15پیسے فی یونٹ مسلسل وصول کیے جاتے رہے جبکہ کے الیکٹرک نے 2010-11میں ڈاؤن سائزنگ کر کے اضافی ملازمین نکال دیئے تھے۔ اس میں مد میں 35ارب روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔
تازہ ترین