• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سہ فریقی بین الاقوامی لیبر کانفرنس 24 اور 25جنوری کو کراچی میں ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے تحت پہلی سہہ فریقی دو روزہ ’’بین الاقوامی لیبر کانفرنس‘‘ 24 اور 25جنوری کوکراچی میں ہوگی، جس  کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ (جن کے پاس محکمہ محنت کا قلمدان بھی ہے) کریں گے۔ جبکہ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین سینٹ رضا ربانی ہوں گے۔کانفرنس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، دیگر وزراء، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے کنٹری منیجر و اعلیٰ عہدیدار، یونیسیف، یو این ڈی پی، ورلڈبینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدیدار، این جی اوز، ٹریڈیونینز، محکمہ محنت سندھ کے ماتحت اداروں کے سربراہ اور دیگراہم شخصیات و اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔سیکرٹری لیبر سندھ رشیداحمدسولنگی نے  بتایا کہ  کانفرنس کے دوران سندھ میں رائج لیبر قوانین، محکمہ محنت کے مختلف اداروں کے تحت لیبر انسپکشن کے طریقہ کار، سندھ سوشل سیکورٹی کے تحت محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو دی جانے والی طبی و مالی سہولتوں اور دیگر اداروں کے تحت محنت کشوں اور ان کے ورثاء کو حاصل فوائد کے ساتھ ساتھ مختلف لیبر پیکجز کا جائزہ لیا جائے گا اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
تازہ ترین