• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے سے روزانہ 7 لاکھ مسافر مستفید ہوں گے، وزیرٹرانسپورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کا عظیم میگا پراجیکٹ ہے، جس سے روزانہ 7 لا کھ سے زائد مسافر مستفید ہو سکیں گے اور انہیںبھرپو ر آرام دہ سفری سہولتیںمیسر آسکیں گی۔ وہ منگل کو ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ کے ہمراہ کے سی آر کے روٹ کے تفصیلی دورے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بریفنگ دے رہے تھے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ طحہٰ فاروقی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے کراچی نثار احمد میمن ،ریلوے ورکرز یو نین کے چیئرمین منظور احمد رضی ،ڈائر یکٹر جنرل (ڈی جی) ماس ٹرانزٹ سیل سندھ محمد اطہر اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیر ٹرانسپور ٹ نے کہا کہ کے سی آر پراجیکٹ کی راہ میں حائل تجا وزات سمیت دیگر رکا وٹوں اور مسائل کو تمام اسٹیک ہو لڈرز کے تعاون سے حل کر لیا جا ئیگا۔اس منصوبے پر وفاقی اور صوبا ئی حکومت سمیت تمام سیا سی و مذہبی جما عتیں اورا دارے ایک پیچ پر ہیں۔ ہر جما عت و شخض کی یہ خوائش ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کیا جا ئے اور عوام کو جلد از جلد سفری سہولتیں مہیا کی جا ئیں۔ پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ کی خصوصی دلچسپی سے نہ صرف کراچی سرکلرریلوے بلکہ کیٹی بندر اور سندھ میں خصوصی صنعتی زون کو بھی چائنا پاک اکنامک کوریڈور (سی پیک) میں شامل کروایا ،جس کیلئے وفاقی حکومت نے بھی بھر پو ر تعاون کیا ۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی سرکلرریلوے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ اس کے کل 24 اسٹیشن ہوں گے۔ ہما ری کو شش ہو گی کہ منصوبے پر دن رات کام کرکے اسے جلد ازجلد مکمل کیا جائے، 2 سے 3ما ہ میں نئی فزیبلیٹی رپورٹ او رمنصوبہ بندی کا کام مکمل کر لیا جا ئیگا۔ کے سی آر پر کام کرنے والی جا پا نی کمپنی "جا ئیکا "نے حکومت کو منصوبہ مکمل کرنے کے حوالے سے 46 تجا ویز دی تھیں ،جن میں سے 45 منظور کرلی گئی تھیں ،مگر اچانک جا ئیکا نے کام چھوڑ نے کا فیصلہ کیا اور واپس چلے گئے۔ ہم نے گزشتہ دنو ں دوبا رہ جا ئیکا سے رابطہ کیا اور انہیں منصوبے پر کام کرنے کی آفر کی جو انہو ں نے قبول نہیں کی۔ یہ منصوبہ کراچی کے عوام کیلئے ہے اگر کو ئی جما عت قابضین کو سپورٹ اور ان کاکسی بھی طرح سے ساتھ دیتی ہے تو عوام خود جا ن لیںگے کہ وہ کو ن لو گ ہیں جو نہ صرف کراچی کی ترقی نہیں چاہتے بلکہ ترقیاتی کا مو ں میںمسلسل رکا وٹ بھی بنتے ہیں اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے خلاف ہیں۔انہوں نے با اثر قابضین کو متنبہ کیا کہ وہ از خود اپنے بنگلے اور فیکٹریا ں خالی کر دیں اور کے سی آر کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، بصورت دیگر قانو ن حرکت میں آئیگااور ان سے نمٹاجا ئیگا۔
تازہ ترین