• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء کو ہر دور میں تشددکا نشانہ بناکرشہید کیاجاتا رہا ہے، عبدالغفورحیدری

کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام مرکزی جنرل سیکریٹری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ علماء کی گرفتاریاں تشددکا نشانہ بناکر شہید کیاجانا ہر دور میں ہوتا رہا ہے ۔ ہمیں اس طرح کے مظالم کی کوئی فکرنہیں ہے ۔ قیام پاکستان سے قبل ہمارے علما ء کرام نے مصیبتیں برداشت کرتے ہوئے جیلیں کاٹی ہیں۔  ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ وہ جمعیت علماء اسلام ضلع ایسٹ کے امیر مولانا محمد غیاث کی رہائش گاہ جامعہ بیت المقدس میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک پرامن جماعت ہے ہمارے کارکنوں کو بلاوجہ تنگ نہ کیاجائے ۔جس ملک کیلئے ہمارے آباواجداد نے قربانیاں دی تھیں  وہ اس ملک کے خلاف کیسے ہوسکتے ہیں ؟  اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیرقاری محمد عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے پرامن رہنے اور اتحاد کے مظاہرے کے بل بوتے پر مولانا محمد غیاث رہا ہوئے ہیں۔  کوئی ایساعمل نہیں کرنا چاہتے جس سے پاکستان اور اسکے رہائشیوں کو نقصان پہنچے ۔ مولانا محمدغیاث نے مولانا عبدالغفور حیدری اور قاری محمد عثمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے محافظ تھے ہیں اور رہیں گے، اس موقع پر  بابر قمر عالم، مفتی عبد الحمید لاشاری ،مولانا عاصم کریم، فاروق سید، جمال خان، رشید احمد خاکسار ،برات خان، نعیم شاہ ،قاری لعل محمد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تازہ ترین