• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں کی کارکردگی قابل تعریف تھی، آپریشنز جاری رہیں گے، کورکمانڈرز

 اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی زیرصدارت 198ویںکورکمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کوجی ایچ کیومیں ہونے والی کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔جبکہ آپریشن ضرب عضب کے نتائج اور اس کے داخلی سیکیورٹی پر مثبت اثرات پر اظہار اطمینان کیا گیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ہدایت کی کہ انسداد دہشت گرد ی کیخلاف آپریشنز جاری رکھیں جائیں اور دہشت گردوں کے قبضے سے کلیئرکرائے گئے علاقوں کومستحکم کیا جائے۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے ٹی ڈی پیزکی واپسی کاعمل تیزکرنے کی بھی ہدایت کی، آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قومی سلامتی کیلئے کام کرنے والے تمام ریاستی اداروں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ کور کمانڈرزنے آپریشن ضرب عضب پر ہونیوالی پیشرفت اور داخلی سکیورٹی پر اس کے مثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ فوجی عدالتوں کی کارکردگی اپنی مدت کے دوران قابل تعریف تھی۔ملک میں انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری رہینگے ، آرمی چیف نے بابر کروزIII میزائل کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ما نیٹرنگ ڈیسک کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد دہشتگردی میں کمی آئی۔
تازہ ترین