• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،2منزلہ عمارت منہدم،20سےزائد افراد دب گئے،2جاں بحق

ملتان (نمائندہ جنگ)  ملتان بوسن روڈ پر چونگی نمبر 6 کے قریب ایک عمارت کا دو منزلہ حصہ توسیع کے دوران  گر گیا جس کے نیچے متعدد افراددب گئے جن میں سے10کو نکال لیا گیا  ہے جن میں سے  دو جاں بحق ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق شہر کے اہم تجارتی اور تعلیمی مرکز بوسن روڈ چونگی نمبر چھ کے قریب  پلازہ میں قائم الیکٹرانک کمپنی  جو انسٹالمنٹ کا کام بھی کر تی  ہے نے اپنا شوروم بنا رکھا تھا جس کی توسیع کی جارہی تھی اور ملحقہ دکانوں کی دیواریں توڑ حال بڑا کیاجارہا تھا کوئی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے دومنزلہ عمارت کا وہ حصہ کام کے دوران ہی گر گیاجس کے نتیجہ میں وہاں کام کر نےوالے ملازم، مزدور اور خریداری کیلئے موجود ایک فیملی سمیت متعدد افراد دب گئے،واقع کی اطلاع پر علاقے کے لوگ اور تاجر وہاں پنچ گئے جس کےبعد ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی  ،عملہ کے پہنچنے سے پہلے وہاں لوگوں نے ا پنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کر دیا جس کے باعث وہاں بھیڑ ہوگئی اور کارروائی میں عملہ کو دشوار کا سامنا کر نا پڑا ،الیکٹرانک دکان کے مالک شاہد اور پلازہ مالک عبدالمالک کے مطابق اس وقت وہاں دکان کے ملازم ،کام کر نےوالے مزدور اور پرائیویٹ افراد  موجود تھے جن کی تعداد 20 سے زائد ہوسکتی ہے، ریسکیو 1122 کے مطابق رات گئے تک 10 افراد کوملبہ سےنکال لیا گیاہے جن میں دو جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہیں جنہیں نشتر داخل کرادیا گیاہے،رات گئے تک امدادی کارروائیاں جاری تھیں زخمی ہونےوالوں میں نصیر ولد غلام نواز، مزمل ولد محمد اشرف ،معین ولد محمد ہاشم اور اللہ دتہ ولد غلام فرید،رکشہ ڈرائیو راد یب،الیکٹرانکس کی دکان کا ملازم عمران  شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونےوالے دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی مرنے والو ں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ،تما م انتظامی افسر موقع پر پہنچ گئےاور زخمیوں کا طبی امداد کی فراہمی کی مانیٹرنگ کی ،اس کے علاوہ مختلف شعبوں کے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز بھی بلا لئے گئے تاہم نشتر ایمرجنسی کے گیٹ پر سکیورٹی گارڈز اور لواحقین میں تو تکار ہوتی رہی جس کی وجہ سے لواحقین کو ایمر جنسی اپنے زخمیوں تک پہنچنا مشکل ہو گیا۔نشتر انتظامیہ نے پرنٹ والیکڑانک میڈیا کےارکان کو نشتر میں داخل ہونے سے روک دیا اور گیٹ کو بند کرکے سیکورٹی سٹاف کو تعینات کردیا گیا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ نے ہلاکتوں اور زخمیوں پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیاہے،دریں اثناء لیگی رہنما شیخ محمد یونس نےاظہار ہمد رد ی کیا ہے۔
تازہ ترین