• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار جاں بحق ،ملزمان فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار تھانے کی حدود نشتر روڈ کراچی حلیم کے پاس سگنل پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکارپر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، فائر نگ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو ریسکیو عملے کی مدد سے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا ۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت 30 سالہ خالد شیخ ولد شاکر شیخ کے نام سے ہوئی۔ اس ضمن میںپولیس کا کہناہے کہ مقتول اہلکار کا بیلٹ نمبر 1982 اورسادہ کپڑوں میں ملبوس تھاجو سی ٹی ڈی گارڈن میںتعینات تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ دریں اثناء نشتر روڈ پر فائر نگ سے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی آئی جی سے تفصیلی انکوائر ی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو ہدایا ت جاری کی ہیں کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد کی فارنز ک تحقیقات کو ممکن بناتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے آپریشنز، انویسٹی گیشن پولیس ٹیمز اور سادہ لباس پولیس افسران اور جوانوں کو خصوصی ٹاسک دیا جائے۔ 
تازہ ترین