• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹائون کےقبرستان سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے مصدقہ اطلاعات پر اورنگی ٹاون  میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور ایمونیشن کابڑا ذخیرہ برآمد کرلیا،  یہ اسلحہ قبرستان میں چھپایا گیا تھا۔ ترجمان رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ)  نے مصدقہ اطلاعات پر اورنگی ٹاون میں واقع رحیم شاہ قبرستان میں چھاپہ مار کر اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کئے گئے  اسلحے میں2 ایس ایم جیز،3 ٹی ٹی پستول، رپیٹر ، سیون ایم ایم رائفل، 2 بلٹ پروف جیکٹ، 2 ہزارسے زائد مختلف بورکے کارتوس شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ  اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کےلئے استعمال کیا جانا تھا۔
تازہ ترین