• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موصل ميں داعش نے دو سرکاری عمارات کو اڑا ديا

موصل (جنگ نیوز) داعش نے عراقی شہر موصل ميں دو اہم سرکاری عمارتيں دھماکے سے اڑا دی ہیں۔ عراقی فوج کے ايک بريگيڈيئر نے بتايا کہ جنگجوؤں نے منگل کے روز الفيصليہ نامی علاقے ميں دو عمارتوں کو منہدم کر ديا۔ عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے ليے ملکی فورسز گزشتہ برس اکتوبر سے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہيں۔ انہيں اس آپريشن ميں امريکی دستوں کی معا و نت بھی حاصل ہے۔ موصل پر سن 2014 کے وسط سے داعش کے جنگجو قابض ہيں۔
تازہ ترین