• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد:میاں بیوی3کمسن بچوں سمیت گھر میں مردہ پائے گئے،زہردینے کا خدشہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کینٹ تھانے کی حدود پٹھان کالونی سپاری کمپاؤنڈ کے علاقے میں  تیسری منزل پر رہائش پذیر میاں بیوی اور 3بچوں کی لاشیں برآمدہوئیں‘ منہ سے جھاگ نکل رہے تھے‘ زہرخورانی یازہردیئے جانے کاخدشہ‘لاشیں سول اسپتال پہنچادی گئیں، خاندان کا سربراہ گزشتہ کئی ماہ سے بیروزگارتھا۔تفصیلات کے مطابق کینٹ تھانے کی حدود پٹھان کالونی میں واقع سپاری کمپاؤنڈ میں واقع 3منزلہ عمارت کی تیسری منزل پررہائش پذیر کفایت اللہ شیخ ولد رحمت اللہ شیخ اس کی بیوی 30سالہ شاہین اور 3بچے 5سالہ خضر‘3سالہ شانزے اور 2سالہ بیٹامعراج رہائش پذیر تھے جبکہ نچلی منزل پر کفایت کی والدہ اوردیگر تین بھائیوں کی رہائش تھی۔ منگل کی شام کفایت اللہ کے بچوں کے شام 5بجے تک نیچے نہ آنے پر بچوں کی دادی تشویش زدہ ہوکر کفایت کے گھرپہنچی تو گھراور اندر کمرے کے دروازے بندتھے ‘بجانے پر بھی کسی نے نہیں کھولا توانہوں نے اپنے دیگر بیٹوں اورپڑوسیوں کواطلاع دی جس پر رینجرز کو طلب کرلیاگیا ‘ گھراورکمرے کا دروازہ توڑکر دیکھاتو کمرے میں کفایت اللہ اس کی بیوی شاہین اورتینوں بچوں خضر‘ شانزے اورمعراج کی لاشیں پڑی تھیں اورمنہ سے جھاگ نکل رہے تھے فوری طورپر مارکیٹ پولیس کواطلاع دی گئی اورلاشیں ایدھی رضاکاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی گئیں ۔
تازہ ترین