• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحت اللہ بابر رائٹ ٹو انفارمیشن بل 2016 کی سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینٹر فرحت اللہ بابر کو متفقہ طور پررائٹ ٹو انفارمیشن بل 2016 کی سلیکٹ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں سلیکٹ کمیٹی کے اجلاس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا،جس کے بعد منتخب چیئرمین نے کمیٹی کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل عام عوام کی معلومات تک رسائی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتی بل کافی غور اور اس حوالے سے صوبائی قوانین کو مدنظر میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے جس میں سول سوسائٹی سے بھی سفارشات بھی لی گئی ہیں، اجلاس میں سینٹر مشاہد اللہ ،جاوید عباسی ،نہال ہاشمی ، پرویز رشید ، مظفر حسین شاہ ، ہدایت اللہ ،مختار احمد دھمرا، سید شبلی فراز ، خوش بخت شجاعت ، الیاس احمد بلور نے بھی شرکت کی ۔
تازہ ترین