• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کرپشن ریفرنس بریت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف دائر غیرقانونی اثاثہ ریفرنس میں ملزم کی طرف سے دائر کی جانے والی بریت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے استغاثہ کو حکم دیا 18 جنوری کو بحث کریں، سابق صدر کیخلاف 2001میں غیرقانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ریفرنس نمبر چودہ دائر کیا گیا تھا، ڈیڑھ دہائی تک ہونے والی سماعت کے دوران متعدد شہادتیں قلم بند ہوئیں جن پر فریقین کے وکلا نے بحث بھی کرلی تاہم گزشتہ روز سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں قانون کی دفعہ 265kکے درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ پندرہ برس سے زائد پرانے کیس میں میرے موکل کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں لہذا انہیں بری کیا جائے، عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین