• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوںکو اپاہج بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، مطلوب انقلابی

لندن (راجہ فیض سلطان )آزادکشمیر کے سابق وزیرتعلیم اور پی پی پی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد مطلوب انقلابی نے بھارتی قیادت کو جھنجوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب اسرائیل کی انسان دشمن والی پالیسی کو اپناتے ہوئے کشمیر کے نوجوانوں، مائوں اور بہنوں کو اپاہج بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن یہ پالیسی بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹادے گی، ذوالفقار علی بھٹو نے ہزارسال تک جنگ لڑنے کے جس عزم کا عہد کیا تھا آخری سانس تک کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑیں گے ۔ محمد مطلوب انقلابی لندن میں مقیم پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کھوئی رٹہ کے اکابرین کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ جلسے سے خطاب کررہے تھے،جس کا اہتمام چوہدری طارق کالس، چوہدری مظہرحسین، چوہدری اعظم غازی، حاجی حمید ممتاز، کونسلر چوہدری محمد اسلم، چوہدری محمد صادق، چوہدری محبوب الہیٰ، چوہدری شوکت حسین، چوہدری ریاض کوہمروی سابق ممبر ایڈہاک کمیٹی پی پی برطانیہ اور ان کے دیگر ساتھیوں نے کیا تھا حافظ محمد حامد کی تلاوت اور طاہر محمود چوہدری کی نظامت میں ہونے والے جلسے کی صدارت برینٹ کے سابق میئر کونسلر چوہدری محمداسلم نے کی جس میں خاص طور پر آزادکشمیر کے سابق وزیرمواصلات تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے بھی شرکت کی اور برطانیہ بھر سے حلقہ کھوئی رٹہ سے تعلق رکھنے والے اہل علم، بیرسٹر صاحبان، وکلاء، ڈاکٹرز اور نوجوانوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ محمد مطلوب انقلابی کے خطاب سے قبل مقررین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ سابق پی پی دور حکومت نے اجتماعی طور پر ناقابل یقین حد تک آزاد کشمیر میں کام کئے ، کوئی بھی پارٹی گزشتہ چالیس سال کے دوران اتنی تعمیروترقی نہیں کرسکی جتنی پی پی نے آزادکشمیر میں اپنے دور حکومت میں کی۔ محمد مطلوب انقلابی کے بطور وزیرتعلیم کارنامے قابل فخر ہیں۔ آزادکشمیر میں تین میڈیکل کالج، پانچ یونیورسٹیاں اور ایک خواتین یونیورسٹی سمیت ہزاروں میل پختہ سڑکوں کے جال، صحت عامہ اور انفراسٹرکچر کو بحال کرنے جیسے منصوبہ جات پی پی حکومت کے کارنامے ہیں،مقررین نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے چارسال تک فنڈز بند رکھے اس کے باوجود سڑکوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے اَپ گریڈ کئے جنہیں موجودہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ محمد مطلوب انقلابی نے خطاب میں کہا کہ بھٹو خاندان نے یکے بعد دیگرے ملک وقوم پاکستان کی سربلندی عظمت رفتہ اور جمہوریت کے لئے جان دی مگر قوم کا سودا نہ کرکے امرہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے پارلیمنٹ میں جانے کے جس فیصلے کا اعلان کیا ہے اسے آزادکشمیر پاکستان اور پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے بڑی پذیرائی محض اس لئے مل رہی ہے کہ نوازشریف حکومت پانامہ لیکس سمیت خارجہ اور داخلہ پالیسیوں میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،جمہوریت کو پٹڑی پر قائم رکھے رہنے کیلئے جس باشعور اور سیاسی منجھی ہوئی قیادت کی ضرورت ہے وہ صرف اور صرف آصف علی زرداری اور نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی ہے۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چارنکاتی فارمولے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک وزیرخارجہ کے بغیر چل رہا ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور سی پیک جیسے اہم قومی امور کو پارلیمنٹ کی بالادستی حاصل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء آصف زرداری کی قیادت اور وزرات عظمیٰ کا سال ثابت ہوگا اور ملک ایک بارپھر بھٹو ازم کے فلسفے کا پرچار کرتے ہوئے پاکستان وآزادکشمیر کے غریبوں مظلوموں ہاریوں اور مزدروں کی حکمرانی کا سال ثابت ہوگا۔آزاد کشمیر کے سابق وزیرمواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے مختصر خطاب میں محمد مطلوب انقلابی کے اعزاز میں منعقدہ جلسے واستقبالیے میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے حلقہ کھوئی رٹہ سمیت پیپلز پارٹی آزادکشمیر کو خوش قسمت قرار دیا ۔کونسلر چوہدری محمد اسلم نے صدارتی تقریر میں برطانیہ بھر سے آئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو آرگنائز کرنے پر میزبانوں کی کاوشوں کی تعریف کی، انہوں نے محمد مطلوب انقلابی کو پارٹی کا عظیم اثاثہ اور نوجوانوں کا لیڈر قرار دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کی ایڈہاک کمیٹی کے سابق ممبر چوہدری ریاض کوہمروی نے پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد مطلوب انقلابی کو برطانیہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے گلدستے کے یہ پھول پارٹی چیئرمین اور شریک چیئرمین کے پارلیمنٹ میں جانے کے فیصلے کی سپورٹ کرتے ہیں۔برینٹ کونسل لیڈڑ کونسلر اصغر بٹ نے پاکستان کے دورے کا ذکرکرتے ہوئےملک کی زبوں حالی اور خستہ حالی کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی رہنما پیرسید نثارعلی شاہ ، مرکزی رہنما شبیر کٹاریہ ، میزبان چوہدری طارق کالس نے بھی خطاب کیا،علامہ نذیر حسین تبسم اور راجہ فیض سلطان نے خوبصورت آوازوں میں سیف الملوک پیش کیا جبکہ دیگر مقررین میں سابق صدر پی پی آزادکشمیر برطانیہ چوہدری محمد زمان، آصف علی خان، بیرسٹر تنویر چوہدری، بیرسٹر اظہرچوہان، حاجی حمید ممتاز، پاکستان کمیونٹی سینٹر ولزڈن گرین کے چیئرمین طارق ڈار، چوہدری شفیق کھٹانہ، حق نواز کٹاریہ، چوہدری نثارایڈووکیٹ، چوہدری آفتاب ایڈووکیٹ، اشرف چغتائی، شفیق احمد گورسی، طارق احمد چوہدری، حیدر حیات کالس چوہدری شاہد چوہان، حاجی محبوب حسین شفیلڈ، چوہدری نازک حسین، چوہدری محمداعظم، چوہدری خضر محبوب، چوہدری نعیم، وحید اقبال، چوہدری انصر بجاڑ، چوہدری زہیر کالس، چوہدری جاوید کالس، آزاد ملک نکیالوی، رئوف لعل، گل باز نکیالوی ماجد چوہان چوہدری، پروفیسر محمد حسین چوہان، چوہدری اظہر چوہان، چوہدری انجم شہزاد، رضوان قیوم چوہدری، خورشید انجم، وحید سرور، جہانگیر طارق ایڈووکیٹ، زاہد رشید ایڈووکیٹ، چوہدری مظہرحسین، امتیاز حسین، غلام محمد سیالوی، عبدالنعیم چوہان، چوہدری محمد رشید شامل تھے۔ پروگرام کا اہتمام کرنے والوںمیں حاجی دل محمد، امتیاز حسین، چوہدری آفتاب بجاڑ، چوہدری رشید، چوہدری طارق، محمد مالک، محمد نذیرگورسی، چوہدری جاوید سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
تازہ ترین