• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ممبران پارلیمنٹ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ثالثی کریں، فرح عظیم شاہ

برسلز (عظیم ڈار)فلاحی تنظیم ایمان پاکستان کی چیئرپرسن گلوبل افیئرز انٹرنیشنل میگزین کی ہیڈ آف ایڈوائزری کونسل اور معروف مصنفہ فرح عظیم شاہ نے برسلز میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود ممبریورپی پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور یورپی مندوبین سے کہا کہ وہ مقبوضہ وادی میں جاری متشدد لہر کو رکوانے اور کشمیری قوم کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں، اس موقع پر ممبریورپی پارلیمنٹ افضل خان، کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، فلاحی تنظیم بنات المسلمین کی چیئرپرسن سمیرا فرخ، "Stop the war" تنظیم کی یورپ میں کوآرڈینیٹر سلیحہ قاسم، پیٹرکلاس کے کونسلر اظہراقبال بڑالوی اور سفارتخانہ پاکستان برسلز] لگسمبرگ و یورپی یونین کے عملہ نے شرکت کی۔ بنات المسلمین یورپ کی چیئرپرسن سمیرا فرخ نے نمائندہ جنگ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یورپ میں BTMکے پلیٹ فارم سے خواتین میں آگاہی مہم کے تحت مسئلہ کشمیر پر کانفرنسیز، ورکشاپس، مباحثے اور پروگرامز کے ذریعے نہ صرف خواتین کو متحد کرنا ہے بلکہ کمیونٹی کے اندر ایک فضا بپا کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں محکوم کشمیریوں کی آزادی کی خاطر مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس جنوری سے مہم کا آغاز برسلز میں یورپی پارلیمنٹ سے کردیا ہے۔ 15جنوری کو برمنگھم میں ایک فقید المثال احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں ممبران یورپی پارلیمنٹس جولی وارڈ، اینٹینیا میکنٹائرMPعمران حسین، MEPافضل خان، کونسلرز برطانیہ کی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری اور رفاعی حلقوں کی سرکردہ شخصیات سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات بھرپور شرکت کریں گے۔ مظاہرے میں عالمی طاقتوں کو بھارتی غنڈہ گردی اور وادی میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوانے کیلئے اپیل کی جائے گی۔ یاد رہے BTMکے پلیٹ فارم سے منعقدہ ریلی میں پہلی دفعہ برطانیہ میں تمام کشمیری تنظیموں کے سربراہان سمیت سیاسی، سماجی ادارے بھرپور شرکت کریں گے۔ فلاحی تنظیم سٹاپ دی وار یورپ کی کوآرڈینیٹر سیلحہ قاسم بھی فرح عظیم شاہ اور سمیرا فرخ کے ہمراہ سماجی بہبود کیلئے کام کررہی ہیں۔ سیلحہ قاسم غزہ میں بھرپور کیمپین کرتی رہی ہیں۔ ان کی ڈبیٹ کے بعد UKپارلیمنٹ میں ایک لاکھ لوگوں نے شرکت کی اور غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی۔ سعودی عرب اور یمن کی جنگ میں بھی سیلحہ قاسم ورکشاپس اور کانفرنسیز کروارہی ہیں۔ انہوں نے جنگ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے نہ صرف آواز اٹھائیں گی بلکہ مختلف پروگراموں کے ذریعے وادی کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کیلئے کاوشیں سرانجام دیں گی۔
تازہ ترین