• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ آمدنی کی حد مقرر کی جانی چاہئے، جرمی کوربن

لندن( نیوز ڈیسک) لیبر پارٹی کے قائد جرمی کوربن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں آمدنی کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کی جانی چاہئے ،انھوں نے کہا کہ اس وقت آمدنی میں تفاوت کی صورت حال بدترین ہوتی جارہی ہے۔ بی بی سی ریڈیو پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم مساوات پر مبنی مہذب معاشرے میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ صورت حال زیادہ دن نہیں چل سکتی، انھوں نے کہا کہ بعض لو گ سالانہ50ملین پونڈ سےبھی زیادہ کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیںہمیں غیر مساوی بارگین کی معیشت کا حامل نہیں ہونا چاہئے، انھوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ زیادہ سے زیادہ آمدنی پر کوئی پابندی لگنی چاہئے جو کہ خود ان کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ38ہزار پونڈ سے کچھ زیادہ ہونی چاہئے،انھوں نے کہا کہ لیبر نے ہمیشہ یہی کہاہے کہ لیبر پارٹی برسراقتدار آکر حقیقی معنوںمیں زندگی گزارنے کے قابل تنخواہوں کاتعین کرے گی۔ لیبر کم از کم 10 پونڈ فی گھنٹہ اجرت مقرر کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو ہائی پے سینٹر کے تھنک ٹینک نے دعویٰ کیاتھا کہ اداروں کے سربراہان اعلیٰ نصف دن میں اتنا کما چکے ہوتے ہیں عام ورکرز ایک سال میں بھی جو نہیں کماپاتے۔جرمی کوربن کی اس بات چیت کے حوالے سے جرمی کوربن کی شیڈو کابینہ کے ایک رکن نے کہا کہ انھیں زیادہ سے زیادہ تنخواہ کی پالیسی کے حوالے سے کچھ نہیں معلوم، جبکہ لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ایما رینالڈ نے کہا کہ اس پر تبصرہ کرنے کیلئے پوری تقریر کاسیاق سباق دیکھنا ہوگا۔ڈربی شائر سے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ آمدنی کی عدم مساوات سے نمٹنے کے دیگر راستے اور طریقے بھی ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین