• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈہم کے شاپنگ ہال میں شادی، باراتیوں نے گیت بھی گائے

اولڈہم ( تنویر کھٹانہ) اولڈہم برطانیہ میں یوں تو کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتا ہی ہے لیکن اس بار ایک بہت ہی دلچسپ اور عجیب و غریب شادی اولڈہم ٹائون سینٹر میں ہوئی، مقامی میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر میں دلہن کو سفید رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ مرد، خواتین اور بچے بھی سوٹ بوٹ پہن کر اولڈہم کے مرکزی شاپنگ ہال میں گھومتے نظر آتے ہیں جب کہ باراتیوں نے روایتی شادی کے گیت بھی گنگنائے، دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھیاں پہنائیں۔اس شادی پر اولڈہم کے مقامی لوگوں کی جانب سے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔ یہ دلچسپ اور عجیب شادی ایک یورپی جوڑے کی تھی جس کے باراتیوں نے میکڈونلڈز سے ہی بارات کا کھانا خود خرید کر کھایا جب کہ دولہا اور دلہن کے کھانے کا بل باراتیوں نے دیا۔ اولڈہم میں یہ اپنی نوعیت کا عجیب واقعہ ہے، دولہا اور دلہن نے شاپنگ سینٹر میں موجود لوگوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور لوگوں کی جانب سے ان کو نیک خواہشات کے پیغامات کے علاوہ پھول اور کارڈز بھی دئیے گئے۔
تازہ ترین