• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف ویک اینڈ پر جسمانی ورزش بہتر صحت کیلئے کافی ہے، سٹڈی

لندن (جنگ نیوز) ہفتہ وار جسمانی ورزشوں کو ویک اینڈ پر ایک یا دو سیشنز تک محدود کرنا اہم طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے کافی ہے۔ ایک سٹڈی کے مطابق ہفتہ میں ایک بار 150منٹ کی سخت جسمانی ورزش کے بغیر متحرک رہنے سے ہی قبل از وقت موت کے خدشات ایک تہائی کم کیے جاسکتے ہیں۔ یہ نتائج انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں40سال سے زائد عمر64.000بالغان سے کیے گئے ایک سروے کی بنیاد پر اخذ کیے گئے ہیں۔ لاف بورو یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سڈنی کے محققین نے لوگوں کی جانب سے جسمانی ورزش کے وقت جمع کیے گئے اعداد و شمار اور18برس سے زائد عمر میں ان کی صحت کا تجزیہ کیا تھا۔ اپنے اس تجزیے میں تحقیقی ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ بات اہم نہیں کہ لوگ ایک ہفتے میں کتنی مرتبہ یا کتنی دیر جسمانی ورزش کرتے ہیں۔ طبی فواء اتنے ہی طویل عرصہ جاری رہتے ہیں جتنا وہ ہدایات کے تحت متحرک رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خبر ان لوگوں کے لیے اچھی ہے جو مصروف زندگی گزارتے ہیں اور ہدایت کے مطابق جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے خود کو فٹ رکھنے کے لیے ویک اینڈ پر سخت ورزش کرتے ہیں۔ ایسے افراد جو جسمانی ورزش بالکل نہیں کرتے، ان کے مقابلے میں کسی قسم کی جسمانی سرگرمی خواہ وہ مستقل ہو یا غیر مستقل، کینسر اور کارڈیو ویسکیولر امراض (سی وی ڈی) سے مرنے کے خدشات کم کردیتی ہے جوکہ حملہ قلب اور سٹروک کا سبب بنتے ہیں۔
تازہ ترین