• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیکاٹ مہم فرانس میں بھی کامیاب، اسرائیل ناراض

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس میں پہلی بار بازاروں میں فروخت ہونے والی مصنوعات میں اسرائیل کی ان مصنوعات پر خصوصی ٹیگ لگایا گیا ہے جو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم کردہ کارخانوں میں تیار کرنے کے بعد یورپی منڈیوں تک پہنچائی گئی ہیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کئی بڑے شاپنگ مراکز میں رکھی گئی مصنوعات پر یہودی کالنیوں کی مصنوعات کے عنوان کا ٹیگ لگایا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب فرانس کے شاپنگ مراکز میں صیہونی مصنوعات پر متنازع کی علامت چسپاں کی گئی ہے۔ اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیرس میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کو بھی اس کا بخوبی علم ہے اور تنظیموں نے بھی اس پر احتجاج کیا ہے۔ یہودی سماجی گروپوں کی طرف سے فرانس میں اسرائیلی مصنوعات پر یہودی کالنیوں کا ٹیگ لگانے کو شرمناک قرار دے کر اسے مٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین